اسلام آباد (بیورورپورٹ)5 منٹ سے بھی کم وقت کی سماعت،سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاازخود نوٹس ختم کر دیا،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے میڈیکل طلبا کو حافظ قرآن ہونے پر 20 نمبر دینے کا ازخود نوٹس کیس بند کر دیا۔
6 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت 5 منٹ سے بھی کم وقت میں کی، لارجر بنچ نے جسٹس فائزعیسیٰ کے فیصلے پرغور کیا،پی ایم ڈی سی کے وکیل افنان کنڈی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا20 اضافی نمبر2018تک رولز کے تحت دئیے جاتے تھے، 2021 میں نئے رولز بنے اور اضافی نمبر ختم ہوگئے، 20 اضافی نمبرکا معاملہ عملی طور پر ختم ہوچکا ۔
جسٹس منیب اختر نے کہا موجودہ ازخود نوٹس 2022ءمیں لیا گیا تھا، 2021 کے رولز کے بعد ازخود نوٹس ویسے ہی غیر مو¿ثر ہوگیا۔
سربراہ بنچ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا ازخود نوٹس بند کیا جاتا ہے، ازخود نوٹس ودیگر اثرات پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ازخود نوٹس کو ختم کر دیا
















