لاہور (خبر نگار)پنجاب حکومت نے واضح کیا ہے آٹا تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے،جھوٹ کی دکان اب نہیں چلے گی،تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے دوران صرف 3 لوگ بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہوئے، باقی 4لوگ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جان کی بازی ہارے، 2 کا انتقال ہسپتال اور 2 کا گھر میں ہوا،عامر میر نے مزید کہافواد چودھری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائے گی، کم ازکم رمضان میں ہی جھوٹ بولنے سے پرہیز کر لیں، خان صاحب اور ساتھیوں میں بڑھ چڑھ کر جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے،پاکستانی عوام سچ وجھوٹ کا فرق اچھی طرح جان چکے اب فواد جیسوں کےلئے عوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں ۔
آٹا تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں کا دعویٰ مضحکہ خیز،جھوٹ کی دکان اب نہیں چلے گی:پنجاب حکومت
















