اسلام آباد (بیورورپورٹ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ملک بھر کے 90 لاکھ کے قریب مستحق خواتین کیلئے بینظیر کفالت کی رقم میں اضافہ کردیا گیا۔
حکومت نے قسط 7000 سے بڑھا کر 8500 روپے کردی،کفالت رقم کیساتھ بینظیر تعلیمی وظائف کی ایک قسط بھی جاری کردی گئی۔
ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق مستحقین اپنے وظائف کی رقم اچھی طرح گن کر وصول کریں اور رسید لازمی حاصل کریں۔
90لاکھ مستحق خواتین کیلئے بینظیر کفالت کی رقم میں اضافہ
















