غریب عوام پر ایک اور قہر ٹوٹ پڑا،روٹی10 روپے مہنگی

لاہور(کامرس رپورٹر)غریب عوام پر ایک اور قہر ٹوٹ پڑا،روٹی10 روپے مہنگی،تفصیلات کے مطابق لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت بڑھا کر 25روپے کرنے کا اعلان کردیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹا مہنگا ہوچکااسی لیے روٹی مہنگی کرنا مجبوری ہے اگر تندور مالکان کو سبسڈی والا آٹا دیا جائے تو قیمت کم کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں10روپے کلو اضافہ کر دیا ،قیمت160روپے کلو پر جاپہنچی۔