اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے جہاں پر ملکی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے ،پاکستان کو سیاسی دلدل سے نکالنے کیلئے سیاستدان میں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے،ہمیں سب باتوں کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے لیے سوچنے کی ضرورت ہے،وطن عزیز کی بقا کی خاطر سیاستدان کو اپنی ضد چھوڑنا پڑےگی۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے نمائندوں نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے جہاں پر ملکی مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیشہ سے سنتے آرہے تھے کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان واقعی ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صحافت کا شعبہ ہی رائے عامہ کو ہموار کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں سب باتوں کو پیچھے چھوڑ کر پاکستان کیلئے سوچنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو سیاسی دلدل سے نکالنے کیلئے سیاستدان میں قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کو درپیش غیر یقین کی فضا کو ختم کرنے کیلئے سب کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بطور سپیکر میں سب سیاسی قوتوں کے درمیان مفاہمت کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہوں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ وطن عزیز کی بقا کی خاطر سیاستدان کو اپنی ضد چھوڑنا پڑے گی۔راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ معاشرے میں رکھ رکھاو¿ کا پہلو ختم ہو چکا ہے، پاکستان کو بحرانوں میں دھکیل میں سب نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کے مسائل کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں سنا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ صحافت کے معیار کو قائم رکھنا صحافیوں کی ذمہ داری ہے، یوم صحافت کو پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم پر منایا جائے گا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ 19 نومبر کو پاکستان بھر میں صحافتی تنظیموں کو پارلیمنٹ ہاو¿س میں مدعو کیا جائے گا، سیاستدانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے میں صحافیوں کا کردار بھی کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک سیاستدان کا سیاسی تشخیص اجاگر کرنے میں صحافت کا اہم کردار ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ جمہوریت کی بالادستی کے لیے صحافیوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، صحافیوں کو وقت پر تنخواہوں کا ملنا ان کا بنیادی حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ صحافیوں کے مطالبات بلکل درست ہیں ان کا فوری حل ضروری ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے راولپنڈی/اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (دستور) کے نو منتخب عہدیداران سے حلف بھی لیا۔
پارلیمنٹ ہی واحد ادارہ ہے جہاں پر ملکی مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے :راجہ پرویز اشرف

















