لاہور، اسلام آباد ( کرائم رپورٹر، بیورو رپورٹ) عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماوں و کارکنوں کیخلاف مزید مقدمات درج، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، یاسمین راشد و دیگر کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، لسٹیں تیار، کریک ڈاون شروع، متعدد مقامات پر چھاپے، ہنگامہ آرائی کیس میں گرفتار امجد نیازی سمیت 60 ملزم اڈیالہ جیل منتقل۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہنگامہ آرائی پر عمران خان سمیت پارٹی کے متعدد رہنماوں و کارکنوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت 10 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا، شبلی فراز، اسد عمر، علی امین گنڈا پور، عمر ایوب، فرخ حبیب، حماد اظہر، امجد نیازی، خرم نواز، اسد قیصر، عامر کیانی، وسیم شہزاد و دیگر مقدمے میں نامزد ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق پولیس چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا گیا، جوڈیشل کمپلیکس کا مین گیٹ، شیشے توڑے گئے، جلاو گھیراﺅ، پتھراو، جوڈیشل کمپلیکس کی عمارت کی چیزیں توڑنے والے ملزم گرفتار کرلئے، پولیس کی 2 گاڑیوں، 7 موٹر سائیکلوں کو جلایا گیا، ایس ایچ او گولڑہ کی سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، پستول، 20 ہزار روپے، 8 پولیس ملازمین کی اینٹی رائٹ کٹ چوری کی گئیں۔
ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں سینئر پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف تھانہ گولڑہ میں بھی ایک اور مقدمہ درج کیا گیا، سپیشل برانچ کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت سنگین دفعات شامل ہیں۔ اعظم سواتی، زلفی بخاری، عاطف خان سمیت 13 افراد نامزد ہیں۔
ادھر زمان پارک آپریشن کے دوران ایلیٹ فورس کی گاڑی تباہ کرنے، پولیس اہلکاروں پر تشدد پر پی ٹی آئی قیادت و کارکنوں پر 3 مقدمامات درج کرلئے گئے، پولیس کی مدعیت میں درج مقدمات میں دہشت گردی اور اقدام قتل جیسی سنگین دفعات لگائی گئی ہیں، زمان پارک میں سرچ وارنٹ لےکر ملزموں کی گرفتاری کےلئے جانے والی پولیس ٹیم پر حملے کا مقدمہ انسپکٹر ذوالفقار علی کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے علاقہ غیر سے مشکوک مسلح افراد بلا رکھے تھے، کارکنوں کے پتھراو سے ڈی ایس پی سمیت 13 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، مقدمے میں 102 ملزم کو نامزد کیا گیا، 76 کو گرفتار کرلیا، کارکنوں سے 8 رائفل، سینکڑوں گولیاں، پٹرول بم برآمد کئے گئے، دوسرا مقدمہ تشدد کے شکار کانسٹیبل شفیق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں نے ڈیوٹی سے واپس جاتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
تیسرا مقدمہ ایلیٹ فورس کی گاڑی تباہ کرکے نہر برد کرنے پر ایلیٹ فورس اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا مشتعل کارکنوں نے ایلیٹ اہلکاروں سے رائفلیں، موبائل، بلٹ پروف جیکٹس بھی چھین لیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسروں و جوانوں پر تشدد کے واقعات قابل مذمت ہیں، تشدد کرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی، سٹیٹ مشینری پر حملہ کسی طور قابل قبول نہیں، قانون اپنا راستہ لے گا۔
زمان پارک نو گو ایریا نہیں کوئی بھول میں نہ رہے، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا عام شہری بھی زمان پارک کا راستہ استعمال کریں گے، کسی بھی باوردی اہلکار پر حملہ انسداد دہشت ایکٹ کے تحت جرم ہے، قانون توڑنے والوں کےخلاف بلا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
دریں اثنا شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور یاسمین راشد ودیگر کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے100 سے زائد پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کی لسٹیں تیار کرلیں، فہرست میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور پنجاب کی صدر یاسمین راشد سمیت دیگر کے نام شامل ہیں، فہرستوں میں مطلوبہ افراد کے تمام کوائف موجود ہیں،اے کیٹگری والوں کو پہلے گرفتار کیا جائےگا۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے فہرست جاری ہونے کے بعد پی ٹی آئی قائدین و کارکنوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاون کا آغاز کردیا، تمام کارروائی کی سربراہی اور نگرانی ڈویژنل ایس پی کررہے ہیں،پولیس نے متعدد افراد کے گھروں و ڈیروں پر چھاپے مارے، پی ٹی آئی رہنما فیصل الٰہی سمیت 20 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
مزید برآںجوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد خان نیازی سمیت تمام 60 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دےدیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان نے سماعت کی، عدالت نے آئی او کو حکم دیا تمام ملزموں کو ایک ایک کر کے لائیں، پولیس نے ملزموں کو باری باری عدالت میں پیش کیا جہاں حاضری لگوائی گئی، زخمی ملزموں کی جانب سے عدالت میں زخم دکھائے گئے، پی ٹی آئی وکلا نے کہا ایسا رویہ کیسے چلے گا بچوں کو بھی مارا گیا، عدالت نے ریمارکس دئیے میڈیا پر دو طرفہ صورتحال دیکھ رہے تھے، ایس ایچ او رمنا نے دکھایا وہ بھی زخمی ہوئے جبکہ ایس ایچ او رمنا نے پروٹیکشن بھی پہنی تھی لیکن پھر بھی زخمی ہوئے، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما امجد نیازی سمیت تمام ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے شدید زخمی افراد کا پمز سے میڈیکل کرانے کی ہدایت کردی۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















