مینارپاکستان جلسہ پیرکو ،پی ٹی آئی وارنٹس کی تکمیل کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کرےگی، معاہدہ طے
لاہور(خبرنگار) تحریک انصاف اور نگران پنجاب حکومت کے درمیان ریلیوں، سکیورٹی اور قانونی معاملات کے ٹی او آرز طے پاگئے،معاہدے کے مطابق تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل، سرچ وارنٹس کیلئے پولیس کےساتھ تعاون کرےگی، پی ٹی آئی لیڈر شپ نے شبلی فراز اور علی خان کو فوکل پرسن نامزد کیا ،پولیس کی جانب سے ایس ایس پی عمران کشور فوکل پرسن ہوں گے، پی ٹی آئی 14اور 15 مارچ کو درج ہونےوالے مقدمات میں تفتیش میں تعاون کرےگی،معاہدے کے مطابق تحریک انصاف اتوار کے بجائے پیر کے روز جلسہ کرےگی، جلسے کی اجازت کےلئے انتظامیہ سے رابطہ کیا جائےگا،تحریک انصاف ریلی نکا لنے سے کم ازکم پانچ دن پہلے آگاہ کرےگی، عمران خان کی سکیورٹی کیلئے بنائی گئی گائیڈ لائنز پر عمل ہوگا،تحریک انصاف سکیورٹی کیلئے متعلقہ حکام کو درخواست دےگی، سکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ معاملات کیلئےف و کل پرسن شبلی فراز ہونگے، معاہدہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرایا جائےگا۔

















