سرکاری ہسپتالوں میں صاف اور صحتمندخون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا:ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اورریسپ طیپ اردگان ہسپتال ٹرسٹ کے مابین معاہدہ طے پاگیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری آغانبیل،ایڈیشنل سیکرٹری شاہدہ فرخ، ڈاکٹرسعیداختر،ڈاکٹرثاقب عزیز،ڈاکٹرشہزادانور،ڈاکٹراظہارچوہدری،ڈپٹی سیکرٹری محمد ابوبکر،جواد پیرزادہ ودیگرافسران نے بھی شرکت کی۔ریسپ طیپ اردگان ہسپتال ٹرسٹ کی جانب سے چیئرمین میاں طلعت محموداور عزیزالرحمن نے تقریب میں شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور چیئرمین میاں طلعت محمودنے معاہدہ کی یادگارپر دستخط کرکے یادداشت کاتبادلہ کیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن اور ریسپ طیپ اردگان ہسپتال ٹرسٹ کے درمیان انتہائی اہم معاہدہ طے پاگیاہے۔ معاہدہ طے کرنے پر ریسپ طیپ اردگان ہسپتال ٹرسٹ کی انتظامیہ کے مشکورہیں۔دریں اثناءنگران صوبائی وزیر صحت کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کا بائیسواں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ،چیئرمین بورڈآف گورنرزپی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹرسعیداختر،وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈین پاکستان کڈنی اینڈلیورانسٹی ٹیوٹ پروفیسرڈاکٹرفیصل سعودڈاراور صدرآفتھلمولوجی سوسائٹی آف پاکستان پروفیسرڈاکٹرعبدالقیوم،سی ای او پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرثاقب عزیز،پروفیسرڈاکٹرغیاث الدین نبی طیب،ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی پروفیسرڈاکٹرشہزادانور،ڈاکٹراظہارچوہدری اور مانیٹرنگ اتھارٹی کے ممبران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی کارکردگی کومزیدبہتربنانے کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ اجلاس کے دوران پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے مجوزہ ایکٹ2023کاتفصیلی جائزہ لیاگیاہے اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی مانیٹرنگ اتھارٹی کے آخری اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی گئی ہے۔نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ صوبہ بھرمیں انسانی اعضاءکی خریدوفروخت کے مکروہ کاروبارمیں ملوث عناصرکے خلاف گھیراتنگ کررہے ہیں۔انسانی اعضاءکی خریدوفروخت کے مکروہ کاروبار میں ملوث عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
















