لاہور میں خونی کھیل نہ رکا،قاتل ڈور نے 5سالہ بچے کاگلہ کاٹ دیا

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں خونی کھیل نہ رکا،قاتل ڈور نے 5سالہ بچے کاگلہ کاٹ دیا،تفصیلات کے مطابق شادباغ میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 5سالہ علی حیدر جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق بچہ والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر آگے بیٹھ کر جارہا تھا، نامعلوم سمت سے کٹی پتنگ کی ڈور گلے پر پھر گئی ،ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم جانبر نہ ہوسکا،مقدمہ والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کیخلاف درج کر لیا گیا،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزموں کی فوری گرفتاری کاحکم دیدیا،ادھرآئی جی پنجاب عثمان انور نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اورسپیشل ٹیم تشکیل دیکر ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا انسانی جانوں کے دشمن سفاک ملزموں کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،تمام اضلاع میں پتنگ بازی میں ملوث ملزموں کیخلاف کارروائیوں میں زیرو ٹالرنس اپنائی جائے ،دھاتی و کیمیکل ڈور کی تیاری ، خریدو فروخت اور استعمال کرنے والوں کو کٹہرے میں پیش کیا جائے ۔