کرپشن سے تفریق پیدا اور ناانصافی بڑھتی ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد (بیورورپورٹ)چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کرپشن سے تفریق پیدا اور ناانصافی بڑھتی ہے،تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے نیب ترامیم کیخلاف کیس پرسماعت کی، درخواست گزار عمران خان کے وکیل خواجہ حارث مصروفیت کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے

،وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا عدالت متعدد بار نیب قانون میں شفافیت لانے کا کہہ چکی لیکن عمل نہیں ہوا ، جوڈیشل ایکٹوزم سے اسرائیل یا امریکہ جیسے حالات بنتے ہیں، امریکہ میں 2بڑی سیاسی جماعتیں عدالتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے لڑ رہی ہیں،موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی کی تجویز کردہ ترامیم میں کچھ اضافہ کیا، نیب ترامیم سے نیب اختیارات میں کمی نہیں بلکہ اضافہ کیا گیا ، عمران خان نے درخواست میں مفروضوں پر مبنی باتیں کیں

، تحریک انصاف نے 2019 میں خود ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی تھی،حکومتی وکیل نے مزید کہا آئندہ ایمنسٹی سکیم کوئی نہیں لے گا کیونکہ بعد میں نیب کارروائی کا آغاز کر دیتا ہے، عمران خان نے اپنی کابینہ کے ممبران کو نیب دائرہ اختیار سے نکال دیا تھا، فیٹف نے کچھ ایسا نہیں کہا درخواست گزار نے اپنی طرف سے باتیں لکھ دیں،جعلی اکاونٹس کی نوعیت کو دیکھ کر نیب بھی تحقیقات کر سکتا ہے

، خود قانون بنانیوالے سابق وزیر اعظم کی درخواست کو عدالت نے تسلیم کیا تو نئی تاریخ رقم ہوجائے گی،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کبھی کبھی جو عدالت میں کہوں اس کا وہ مطلب نہیں ہوتا جو سمجھا جاتا ہے، واضح کہہ چکا ہوں کرپشن سے تفریق پیدا ہوتی ہے اور معاشرے میں ناانصافی بڑھتی ہے، تجویز عدالتی تحمل کی دی جاتی ہے لیکن پھر حلف کی پاسداری بھی کرنا ہوتی ہے،

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا میرے خیال میں 2019 کی ایمنسٹی سکیم کامیاب رہی جس سے کافی لوگ مستفید ہوئے، آپ نے درخواست گزار کی خامیوں سمیت غلطیوں کو بھی اجاگر کیا ،

حکومت نے نیب قانون کو وسعت دی جس کو درخواست گزار نے نہیں سراہا، جعلی اکاونٹس کی تحقیقات کرنا کس کا اختیار ہے

،کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کردی گئی۔