اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہریوں کو سال رواں پڑھنے کیلئے 10 عظیم کتابیں تجویز کردیں۔ڈاکٹر عارف علوی عہدہ¿ صدارت سنبھالنے کے بعد سے شہریوں کو ہر سال ایسی کتابیں پڑھنے کی سفارش کرتے ہیں جو انہیں متاثر کرتی ہیں۔ صدر مملکت نے ایک ویڈیو پیغام میں قوم پر زور دیا ہے کہ وہ کتاب پڑھنے کو فروغ دیں اور بنی نوع انسان سے محبت کا پیغام عام کریں۔ صدر مملکت نے شہریوں کو پڑھنے کےلئے جن کتابوں کی ترغیب دی ہے۔ ان 10 کتابوں میں ”دی اینڈ آف ہسٹری اینڈ لاسٹ مین“ از فرانسس فوکویاما، ”دی کلیش آف سیویلائزیشنز اینڈ دی میکنگ آف ورلڈ آرڈر“ از سیموئل پی ہنٹنگٹن، ” جرنی ان ٹو یورپ: امیگریشن اینڈ آئیڈنٹٹی“ از اکبر احمد، ”دی اسلامک الائنمنٹ: دی ماڈرن سٹرگل بی ٹوین فیتھ اینڈ ریزن“ از کرسٹوفر ڈی بیلیگ، سموئیل موئن کی لکھی گئی کتاب ”ہیومن: ہاﺅدی یوناٹیڈ سٹیٹس اینڈڈ پیس اینڈ ری انونٹڈ وار“ ارشد سمیع خان کی تحریر کردہ کتاب ” تھری پریذیڈنٹس اینڈ این ایڈی: پاور اینڈ پالیٹیکس“ بھی شامل ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جو دیگر کتب شہریوں کو پڑھنے کےلئے تجویز کی ہیں ان میں ایڈم گرانٹ کی لکھی ہوئی کتاب ” تھنک اگین“ انیل اننت سوامی کی تحریر کردہ ” تھرو دی ٹو ڈورز ایٹ ونس کے علاوہ رومی کی ” دی السٹریٹڈ رومی: اے ٹریڑری آف وزڈم فرام دی پوائنٹ آف دی سول“ اور”سخن افتخار“ از افتخار عارف شامل ہیں۔
مطالعہ کا فروغ اہم، بنی نوع انسان سے محبت کا پیغام عام کریں: صدر مملکت
















