جج دھمکی کیس ،عمران کے وارنٹ گرفتاری معطل
اسلام آباد ( مشرق نیوز) خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری 16 مارچ تک معطل کر دیے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام اباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت میں عمران خان کے وکلاءپیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عمران خان پر لگائی گئی تمام دفعات قابلِ ضمانت ہیں۔جج نے سوال کیا کہ اس سے پہلے کیا قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری ہوئے تھے؟عمران خان کے وکیل نے جواب دیا کہ اس سے پہلے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری نہیں ہوئے
















