پاکستان انسانی حقوق کے الزامات کو ڈیل کرے،امریکہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے پاکستان کو سنگین چیلنجز کاسامنا ہے،حل نکالنے کیلئے کام کررہے ہیں
،تفصیلات کے مطابق پاکستان میںامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپاکستان سنگین اہمیت کے حامل معاشی چیلنجز کا سامنا کررہا ہے
،امریکہ چاہتا ہے پاکستان کو مشکل وقت سے نکلنے کا کوئی راستہ ملے لہٰذا پاکستان کے سنجیدہ معاشی معاملات پر تمام شعبوں میں حل نکالنے کیلئے کام کررہے ہیں
،آئی ایم ایف پروگرام بھی اسی معاملے کا ایک حصہ ہے،امریکی سفیر نے مزید کہاپاکستان دیگر ممالک کی طرح انسانی حقوق کے چیلنجز سے نبردآزما ہے
، پاکستان کو الزامات کو ڈیل کرنا ہوگا،پاکستان کیساتھ اب بھی شراکت دار ہیں، سکیورٹی شعبے میں پاکستان کی معاونت کیلئے کام کرتے رہیں گے۔