پاکستان کی سستے تیل کیلئے روس سے ڈیل فائنل
کراچی(بیورورپورٹ)پاکستان کی سستے تیل کیلئے روس سے ڈیل فائنل
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کراچی میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاروس سے ڈیل کر لی ،
پاکستان اپنی ضرورت کا ایک تہائی ایندھن روس سے خریدے گا،مقامی صنعت کو تحفظ دینے سے اشیا سستی ہوتی ہیں
، پیداوار بڑھانے سے خوشحالی آتی ہے، ٹیرف کا تحفظ خوشحالی نہیں لاتا ،سستا قرض سکیم میں 600 ارب کی فیکٹریاں لگالیں لیکن چلانے کیلئے گیس نہیں،
پاکستان سعودی عرب ،بحرین سے سستی گیس اپنے فرٹیلائزرز سیکٹر کو دیتا ہے
،گیس شعبے میں امیر و غریب کیلئے ٹیرف الگ الگ کردئیے،مقامی گیس کا سرکلر ڈیٹ ختم کر دیا ۔
















