قائد اعظم ٹاﺅن میں غیر قانونی پلازوں کی بھرمار ، خزانے کو اربوں روپے کا نقصان
لاہور ( قاسم رضا سے) ایل ڈی اے ٹاﺅن پلاننگ حکام کی ملی بھگت ، قائد اعظم ٹاﺅن میں زیر تعمیر غیر قانونی پلازوں کی بھرمار سے سرکاری خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر علی عباس بخاری کا کار خاص نائب قاصد رانا کاشف مبینہ طور پر جعلی بلڈنگ انسپکٹر بن کر بغیر نقشہ درجنوں پلازے تعمیر کروا کر کروڑوں روپے کمانے لگا کوئی پوچھنے والا نہیں ، ٹاﺅن پلاننگ کا کارروائی سے انکاری سمجھ سے بالاتر ہے، بلڈنگ مالکان عملہ کی ملی بھگت سے پلازوں کی تعمیر میں قوانین کی سر عام خلاف ورزی کرنے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے زون 6 کے علاقہ قائد اعظم ٹاﺅن کے مختلف پلاٹ جن میں plot no 398..6..C2 , Plot no 165..2..B2 , Plot no 320..4..D1, Plot no 79..14..B1, plot no 78..14..B1 , Plot no 1....1.... B1 , plot no 1.A..1....B1 , Plot no 258..4.. D2 , plot no 546_2_ A2 , plot no 30_ 1_ A2 plot no 236_13_B1 , plot no 149_7_ B1, Plot no 56..4.. D2 , Plot no 203..2..D2 , Plot no 647..3..D2 , Plot no 61....2.. B1 , Plot no 527_2_ C2 , plotno 468_4_ C2 , Plot no510_2_ D2 , plot no 217_2_ B1 , Plot no 355_13_B1 , Plot no 295--5--A2 , plot no 417--12--B1 , plot no 166..8..B1 , plot no 164..8..B1 شامل ہیں کو سابق ڈپٹی ڈائریکٹر علی عباس بخاری کا کار خاص نائب قاصد رانا کاشف مبینہ طور پر جعلی بلڈنگ انسپکٹر بن کر اب تک کروڑوں روپے وصول کر چکا ہے متعدد بار شکایت کے باوجود علی عباس بخاری نے کوئی نوٹس نہ لیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر مالک ایل ڈی اے سے نقشہ منظور کرائے بغیر بڑے دھڑلے سے پلازے تعمیر کر وا کر ایل ڈی اے کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔قائد اعظم ٹاﺅن میں بغیر نقشہ درجنوں دکانیں اورکمرشل پلازے زیر تعمیر ہیں جس کے باعث حکومتی خزانہ کروڑوں روپے کے ریونیو سے محروم ہورہا ہے۔ قائداعظم ٹاون میں ایل ڈی اے ٹاو¿ن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسکے کارخاص رانا کاشف جعلی بلڈنگ انسپکٹر کے ذریعے سے قائد اعظم ٹاو¿ن میں تمام غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں سے کروڑوں روپے رشوت وصول کی جاتی ہے رانا کاشف اپنی زیر نگرانی تمام تعمیرات کرواتا ہے، اسکی ملی بھگت سے درجنوں غیر قانونی پلازے اور مارکیٹس وغیرہ بنائی جارہی ہیںجن کے نہ کوئی نقشے پاس کئے جاتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کمرشل فیس وغیرہ قومی خزانے میں جمع کروائی جاتی ہے ۔سابق ڈپٹی ڈائریکٹر علی عباس بخاری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا موقف دینا مناسب نہ سمجھا ۔
















