جسٹس محسن اختر کیانی کی طبیعت ناساز،ٹیریان کیس پر سماعت ملتوی
اسلام آباد (بیورورپورٹ)جسٹس محسن اختر کیانی کی طبیعت ناساز،ٹیریان کیس پر سماعت ملتوی،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس کی سماعت جج کی ناساز طبیعت کے باعث ملتوی کر دی گئی،سماعت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کی رخصت کے باعث ملتوی کیا گیا۔
















