لاہور،اسلام آباد(ہیلتھ رپورٹر،بیورورپورٹ)ملک بھر میں جان بچانے والی131ادویات ناپید،تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں جان بچانےوالی 131 ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی، وزارت صحت کے حکام نے ڈریپ کو خط لکھ دیا ۔
خط میں کہا گیا مارکیٹ میں عدم دستیاب ادویات زیادہ تر ملٹی نیشنل دواساز کمپنیوں کی ہیں، اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازع پر پیداوار بند کردی ،وزارت صحت کے حکام نے ڈریپ سے درخواست کی ادویات کی بلا تعطل سپلائی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
ملک بھر میں جان بچانے والی131ادویات ناپید
















