لاہور(مرزا ندیم بیگ) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں کرپشن کی روک تھام کےلئے احسن اقدامات اٹھائے گئے، متعدد بار ایکشن بھی لیا گیا مگر عملہ اپنی کارروائیوں سے آج تک باز نہیں آئے۔ ڈی آئی جی لاہور ریجن 302 کے ایک قیدی رضا پورس نے درخواست دی جس میں الزامات لگائے گئے کہ قصور جیل میں ہر کام کے پیسے وصول کئے جا رہے ہیں، انکار کرنےوالوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ڈی آئی جی لاہور ریجن نے انکوائری کے احکامات دیئے۔ ذرائع کے مطابق تشکیل دی گئی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر وہاں سے حاصل ہونے والی معلومات کے بعد ایک رپورٹ ڈی آئی جی کو پیش کی جس میں معلوم ہوا ہے کہ جیل کے عملہ کی کوتاہیاں جو پائی گئی تھیں اس بارے میں بتایا گیا تھا ،تین ماہ سے زائد ہو گئے یہ رپورٹ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو بھیج دی گئی جس پر ابھی تک کوئی ایکشن نہیں ہو سکا اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ جیل قصور مظہر چیمہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے جھوٹے الزامات لگائے گئے ہیں درخواست گذار جو کہ اب رہا ہو کر جا چکا ہے وہ ریکارڈ یافتہ ہے اب تک کئی جیلوں میں مختلف مقدمات میں جا چکا ہے اور اس کا شروع سے یہی کام ہے جیل ملازمین کے خلاف درخواستیں دیتا رہتا ہے یہاں بھی قید ہونے کے بعد جب اس نے درخواست دی تھی اس وقت سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی دس روز ہی ہوئے تھے تعینات ہوئے اس لئے معاملات کے بارے میں کچھ زیادہ علم نہیں تھا ،ڈی آئی جی لاہور ریجن کو جو اس نے درخواست دی اس پر آئی جی جیل خانہ جات نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل قصور اور متعلقہ انچارج کو شو کاز نوٹس جاری کئے تھے ان کی جب باری آئے گی پیش ہونے کی تمام حقائق بتادیں گے اس طرح اگر ان میں سے کسی کی کوئی کوتاہی پائی گئی تو جو محکمانہ کارروائی بنتی ہوئی ان کے خلاف ہو جائےگی ،سپرنٹنڈنٹ جیل قصور کا کہنا تھا کہ جہاں تک میرے علم میں ہے جو الزامات رضا پورس نے لگائے تھے وہ ثابت نہیں ہو سکے تھے۔
محکمہ جیل خانہ جات پنجاب: کرپشن کیخلاف اقدامات رائیگاں، عملے کی طرف سے رشوت وصولی جاری
















