عمران خان اپنی گندگی ہم پر نہ تھوپو، مریم نواز کاجواب

لاہور(اپنے رپورٹر سے) عمران خان اپنی گندگی ہم پر نہ تھوپو، مریم نواز کاجواب،تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر ن لیگ و چیف آرگنائزر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، IMF کےساتھ ظالمانہ ڈیل اور خلاف ورزی نے ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈالا،عمران خان کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جو تمہاری گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند ان کے سر ڈال رہے ہو، چپ کر کے بیٹھ جاو¿،تباہی کےلئے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولنا جو تمہیں 4سال تک پالتے رہے اور عدلیہ میں باقیات کا بھی جن پر تم اب بھروسہ کررہے ہوایسا ہونے نہیں دیں گے۔