لاہور(کرائم رپورٹر)مبشر خان فارغ،فاروق نذیر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات،تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مبشر احمد خان کو عہدے سے ہٹاکر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دےکرمیاں فاروق نذیر کو نیا آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات کردیا گیا،محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے آئی جی جیل خانہ جات کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
مبشر خان فارغ،فاروق نذیر آئی جی جیل خانہ جات تعینات

















