معاشی بحران، مالیاتی ادارے اور قرض دینے والے ممالک پاکستان کی مدد کریں،چین

بیجنگ(مشرق نیوز)چین نے کہاہے مالیاتی ادارے اور قرض دینے والے ممالک پاکستان کی مدد کریں،تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے نیوز بریفنگ کے دوران امریکہ کا نام لیے بغیر کہا چند ترقی یافتہ ملکوں کی بنیاد پرست پالیسیاں پاکستان سمیت ترقی پذیر ملکوں کی مالی مشکلات کا سبب ہیں،مالیاتی ادارے و قرض دینے والے ممالک پاکستان کی معاشی صورتحال میں مدد کریں، تمام فریق پاکستان کیلئے مثبت کردار ادا کریں،پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں سب کو متفقہ کوشش اور تعمیری کردار ادا کرنا چا ہیے۔