لاہور (حافظ کاشف سندھو سے)پولیس کی جانب سے تھانوں میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھ کہ بےجا تشدد کا نشانہ بنانا معمول بنا لیا ، اسکی بڑی وجہ تھانوں میں پولیس رولز اور پولیس آرڈر کے تحت روزنامچہ رجسٹر مرتب نہیں کیا جاتا، آئین کا آرٹیکل 9 شہریوں کی آزادی اور زندگی کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، آئین کا آرٹیکل 10 ہر گرفتار شہری کو اسکی وجوہات سے آگاہ کرنے پر زور دیتا ہے اس کے علاوہ آئن کا آرٹیکل 10 شہری کو اسکی مرضی کا وکیل سے مشاورت کرنے کا حق دینے کی بھی ضمانت دیتا ہے، تھانوں میں شہریوں کی غیرقانونی حراست اور ان پر بےجا تشدد انکے بنیادی حقوق کی نفی ہے،اسکے باوجود پولیس تفتیش کے نام پہ جسے چاہے اٹھا لیتی ہے اور بے جا تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نذرانہ لئے بغیر شہریوں کو نہیں چھوڑا جاتا، ریاست کے ہر ادارے پر آئین کے آرٹیکل 14 کے تحت ہر شہری کی تکریم لازم ہے، آئین کا آرٹیکل 14 شہری سے ثبوت کی غرض سے اس پر تشدد کرنے سے روکتا ہے، آئین اس ملک کا مقدس ترین قانونی دستاویز ہے، ریاستی اداروں کو شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پولیس کی غیرقانونی حراست میں شہریوں پر تشدد اور بے حرمتی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، پولیس کے غیر آئینی روہے سے نمٹنے کیلئے عدالتوں کو عملی طور پر آگے آنا پڑےگا۔ پولیس قوانین اور رولز کے تحت گزیٹڈ آفیسر پر لازم ہے کہ وہ سال میں 2 بار تھانوں کی انسپکشن کرے، بد قسمتی سے پولیس تھانوں کی انسپکشنز اور دیگر لازم شرائط ختم ہو چکی ہیں، شہریوں کے آئینی حقوق کو پامال کرنیوالے پولیس افسروں کیخلاف مقدمات درج کرنے اور محکمانہ کارروائیوں کا عمل تیز کرنا چاہیے ،شہریوں کے بنیادی حقوق پامال کرنیوالے سرکاری ملازم کو چھوڑنا آئین کے بنیادی حقوق کے آرٹیکلز کالعدم کرنے کے مترادف ہے،۔پولیس کی جانب سے شہریوں کے حقوق کی پامالی کے کیسز بڑھتے جا رہے ہیں جنہیں روکنے کی ضرورت ہے۔ بنیادی حقوق پامال کرنیوالے پولیس افسروں سے متاثرہ شہریوں کو معاوضے دلوا کر ایسے رویے کو روکا جا سکتا ہے، پنجاب کے اکثر تھانوں میں روزنامچہ رجسٹر مرتب ہی نہیں کیا جاتا، پولیس کا روزنامچہ رجسٹر ترتیب نہ دینے کا مقصد تھانوں میں ہونے والی لاقانونیت کو چھپانا ہوتا ہے، تھانوں میں روزنامچہ رجسٹر مرتب نہ کرنا اعلی پولیس افسروں کی لاپرواہی کو ظاہر کرتا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور شہری و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے اس اہم معاملے پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
”نفرت جرم سے انسان سے نہیں“ پنجاب پولیس کی طرف سے نعرے کا الٹ استعمال
















