صوبائی محتسب: عوامی ریلیف کے دعوے فائلوں میں دفن، انصاف کی فراہمی میں تاخیری حربے
لاہور(اپنے نمائندے سے ) صوبائی محتسب کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے دعوے فائلز کے قبرستان میں دفن، عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کی بجائے ٹال مٹول اور سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے تاخیری حربے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی اختیار، عوام کا محتسب کے ادارے پر اعتماد نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مفت قانونی سپورٹ کرنے والے صوبائی محتسب پنجاب کا سائلین کو جلد اور فوری انصاف فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ محتسب کے صوبہ بھر میں قائم دفاترز کو جدید سہولیات کی فراہمی کے باوجود کیسز کو مقرر وقت میں نمٹانے کی بجائے روائتی طریقہ کار کی بنیاد پر ہی کام کیا جا رہا ہے شہری محمد خان ،رانا سلیم اور اسحاق ملک کا کہنا تھا کہ محتسب پنجاب میں ظاہری طور پر تو بہتری دیکھنے میں آرہی ہے لیکن عملی طور پر شہریوں کو فوری اور فری قانونی مدد فراہم کرنے میں ماضی کا طریقہ کار ہی اپنایا جا رہا ہے۔ محتسب شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کی بجائے سرکاری افسران اور ملازمین کو ریلیف فراہم کر رہا ہے۔ شہری رفیق احمد ،عرفان محمود ،آصف اعجاز و دیگر نے کہا کہ محتسب ایک ناکام ادارے کا نام ہے محکمہ پولیس سمیت دیگر انتظامی اور صوبائی ادارے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے ان کے مسائل کو حل کرنے میں زمہ داری ادا کرنے کی بجائے مبینہ رشوت وصول کر رہے ہیں جن کے خؒاف شکایات کے لئے صوبائی محتسب میں عرصہ دراز سے چکر کاٹ رہے ہیں لیکن انصاف کی فراہمی نہیں کی جا رہی شہری محمد آصف نے بتایا کہ میں لاہور کاہنہ کا رہائشی ہوں میری زمین پر قبضہ مافیا نے قبضہ کر رکھا ہے جبکہ زمین کے تمام تر دستاویزات میرے اور میری فیملی کے نام پر ہیں اس پر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دی تھی جس پر پولیس نے میری بات نہیں سنی اس کے بعد میں نے سی سی پی او سے رابطہ کیا کوئی داد رسی نہ ہو سکی سال دو سال سے صوبائی محتسب میں درخواست دائر کر رکھی ہے لیکن محتسب کا عملہ بھی انصاف دلوانے کی بجائے ٹالمٹول سے کام لے رہا ہے اور مجھ پر صلح کرنے کا پریشر ڈالا جا رہا ہے جو کہ محتسب انتظامیہ کی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہے محمد ارشاد راجہ شوکت نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں سہولیات کیعدم دستیابی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے جیسی شکایات محکمہ سکول اینجوکیشن کو درج کروا رکھی ہیں لیکن اس میں تاخیری حربے استعمال کرنے کے بارے میں درج کروائی تھیں لیکن انہوں نے بھی کچھ نہیں کیا اور صوبائی محتسب میں ابھی تک معاملہ انکوائری انکوائری تک چل رہا ہے لیکن مسئلہ حل ہونے کی طرف نہیں جا رہا خان علی ،دوست محمد ،یاور علی ،زولفقار احمد و دیگر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو کسی بھی دور میں ریلیف فراہم نہیں کر پائی اور نہ ہی بنیادی سہولیات کی فراہمی کرنے والے ادارے عام شہری کو ریلیف پہنچانے کی خاطر کام کرنا چاہتے ہیں اس میں محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم ،لوکل گورنمنٹ ،واسا ،پبلک ہلیتھ انجینئرنگ ،محکمہ مال ایل ڈی اے ،محکمہ اوقاف اور محکمہ آبپاشی سمیت دیگر شامل ہیں جن کے خلاف مختلف نوعیت کی شکایات صوبائی محتسب کے دفاتر میں زیر سماعت ہیں جن پر سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں اس حواکے سے شہریوں کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے والا ادارہ صوبائی محتسب اپنی وہ حیثیت کھو چکا ہے اور دیگر اداروں کی طرح عوامی مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی دیکھنے میں نہیں آ رہی جو کہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے اس سے متعلقہ سرکاری افسر یا ادارہ بے ضابطگیوں اور کرپشن میں ملوث رہتا ہے صوبائی محتسب پنجاب کو چاہیے کہ وہ عملی طور پر عوامی شکایات کو سننے کی خاطر برائے راست کھلی کچہریوں کا انعقاد کرے اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔
















