اسلام آباد،لاہور(بیورورپورٹ،خبر نگار)تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آئین کی فتح قرار دےدیا، فواد چودھری نے کہافیصلہ آئین کی فتح اورمتفقہ ہی ہے، پی ٹی آئی کے مو¿قف کو پانچوں ججوں نے تسلیم کیا، ججمنٹ 5-0 سے ہے، پنجاب کے الیکشن کا اعلان صدر اور کے پی میں گورنر کریں گے۔
عدالت نے وفاق کو سکیورٹی و تمام وسائل فراہم کرنے کا پابند کردیا، عدالت نے کہا سب کچھ 90 دن میں ہونا ہے، اگر حکم پر عمل نہ ہوا تو سپریم کورٹ آرٹیکل 187 کے ذریعے حکومت کو گھر بھیجے گی اور خود عملدرآمد کرائےگی۔ سابق وزیر اطلاعات نے کہا پانچوں ججز نے 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کے قانون کی توثیق کردی۔
پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا پاکستان کی تمام ایگزیکٹو اتھارٹی پر لازم ہے ججز کا اکثریتی فیصلہ مانیں، سب عدالتی فیصلے کے پابند ہیں اب کوئی ابہام نہیں،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا آخرکار کپتان اور عوام کی فتح ہوئی۔
مسلم لیگ (ن) و حواریوں نے ہر کوشش کی الیکشن سے فرار کی، الیکشن کمیشن نے بھی الیکشن میں تاخیر کی ہر ممکن کوشش کر ڈالی لیکن پاکستان کی عدلیہ کو سلام، پہلے جسٹس جواد حسن نے آئین بچایا اور اب سپریم کورٹ کے بہادر ججوں نے آئین کی حفاظت کی، ججز شکریہ۔
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا انتخابات 90 دن سے آگے نہیں بڑھ سکتے، سپریم کورٹ نے آئین کا تحفظ کیا، آئین و تحریک انصاف کی جیت ہوئی،گورنر خیبرپختونخوا آئین کی خلاف ورزی میں ملوث پایا گیا، کچھ شرم آنی چاہیے اور استعفیٰ دینا چاہئے۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















