اسلام آباد(بیورورپورٹ)جوڈیشل کمپلیکس حملے میںعمران سمیت متعدد رہنمائوں وسینکڑوں کارکنوں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت متعدد رہنمائوں اور سینکڑوںکارکنوں کیخلاف عدلیہ، پولیس اور ایف آئی اے افسروں میں خوف و دہشت پھیلانے کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا،عمران خان کے رشتے دار حسان ،احمد خان نیازی ،غلام سرور، فرخ حبیب، شبلی فراز، طاہر صادق، راجہ بشارت، شہزاد وسیم، مراد سعید اور عبدالقدوس خان سواتی بھی نامزد ہیں، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ رمنا رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا،ایف آئی آر کے مطابق عمران نیازی کی قیادت میں جوڈیشل کمپلیکس پر 2800 پی ٹی آئی مسلح کارکنوں کے جتھے نے دھاوا بولا اور عمران نیازی کی قیادت میں پی ٹی آئی کارکنوں کے جتھے میں لوگوں نے آتشی اسلحہ، پتھر اور ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے، عدالتوں کی کاز لسٹس بھی پھاڑ دیں،عدالتی بینچز و سکیورٹی سٹاف کی کرسیاں توڑیں، ہاتھا پائی کیساتھ سکیورٹی سٹاف کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،لشکر نما پی ٹی آئی کارکنوں کو اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار نے لاؤڈ سپیکر پر توڑ پھوڑ سے روکا لیکن اسسٹنٹ کمشنر کے روکنے کے باوجود پی ٹی آئی جتھے نے جوڈیشل کمپلیکس کا گیٹ توڑا، پی ٹی آئی مشتعل جتھے نے احاطہ عدالت میں نصب سکیورٹی کیمرے بھی توڑ دئیے،مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 سمیت ہلا بولنے، کار سرکار میں مداخلت اور قانون ہاتھ میں لینے کی سنگین دفعات شامل ہیں۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















