الیکشن از خود نوٹس، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں اختلافات

اسلام آباد (مشرق نیوز) سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں اختلافات سامنے آگئے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی نے کیس میں احسن بھون کو وکیل نامزد کر دیا جبکہ صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے سیکریٹری بار مقتدر اختر شبیر کو وکیل نامزد کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار کی ایگزیکٹو باڈی نے قرار داد کے ذریعے احسن بھون کو وکیل نامزد کیا، بار کی 17 رکنی ایگزیکٹو باڈی میں سے 9 ارکان نے احسن بھون کے حق میں قرار داد پاس کی۔ واضح رہے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی باڈی کے17 ممبران میں سے 9 عاصمہ جہانگیر گروپ سے ہیں جبکہ 8 منتخب ممبران حامد خان گروپ سے ہیں۔