کابینہ پی ایس ایل اخراجات کی منظوری کےلئے راضی نہیں: محسن نقوی

لاہور (نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی نے سی بی ڈی مےن بلےوارڈکلمہ چوک سے سنٹر پوائنٹ تک انڈرپاس ری ماڈلنگ پراجیکٹ کا دورہ کےا۔ نگران وزےراعلیٰ محسن نقوی کی خصوصی ہداےت پرسی بی ڈی مےن بلےوارڈکلمہ چوک سے سنٹر پوائنٹ تک انڈرپاس ری ماڈلنگ پراجیکٹ کو اڑھائی ماہ کی قلیل مدت میں ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔ نگران وزےراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کا معائنہ کےااورکارپٹنگ ودےگر تعمےراتی کاموں کاجائزہ لےا۔ محسن نقوی کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی ایس ایل اور شہریو ں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر پراجیکٹ کوفروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔نگران وزےراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پی اےس اےل اورشہریوں کو آمد و رفت میں آسانی کیلئے پراجیکٹ کو وقت سے پہلے ٹرےفک کےلئے کھول دےاہے۔منصوبے کو دن رات محنت کے بعد مکمل کیا ہے۔ منصوبے پر کام کرنے و الے متعلقہ افسران اورعملہ کی محنت اورکاوشےں لائق تحسےن ہےں۔پی ایس ایل 8سے پہلے پراجےکٹ کی دونوں لینزاب ٹرےفک کےلئے اوپن ہے۔نگران وزےراعلیٰ محسن نقوی نے اس موقع پر مےڈےا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جب بھی الےکشن ہوگا ،ہم تےار ہےں ۔الےکشن ہمارا پہلا کام ہے ،ہم اس کےلئے 100فےصد تےار ہےںاورہم آئے ہی اسی لئے ہےں۔ہر صورت پی اےس اےل کی سکےورٹی اورامن عامہ کو ےقےنی بنانا ہے ۔جس وقت احتجاج ہورہاتھا،انہےںپی اےس اےل ٹےم آنے کی وجہ سے احتجاج نہ کرنے کی درخواست کی گئی ۔ خدانخواستہ اگر کوئی واقعہ ہوجاتا تو کون ذمہ دار ہوتا۔احتجاج کا وہی دن ،وہی وقت اوروہی سب کچھ تھاےہ زےادتی ہے،ےہ نہ کرےں۔اپنی سےاست کرےں، احتجاج کرےں ،انہےں احتجاج کا پورا حق حاصل ہے ۔انہوںنے کہا کہ سی بی ڈی مےن بلےوارڈکلمہ چوک سے سنٹر پوائنٹ تک انڈرپاس ری ماڈلنگ پراجیکٹ پر دن رات کام کر کے ٹرےفک کےلئے کھو ل دےاہے۔ پوری ٹےم خصوصاًکنٹرےکٹر نے منصوبے پرمحنت سے کام کےا اوروقت سے قبل ٹرےفک کےلئے اوپن کےا ہے ۔ منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹےم کو مبارکباددےتا ہوں ۔ کلمہ چوک سے سنٹر پوائنٹ تک انڈرپاس ری ماڈلنگ پراجیکٹ کھلنے سے ٹرےفک کا مسئلہ بہتر ہوگا۔ پی اےس اےل کے دوران ٹرےفک کو رواں دواں رکھنے مےں مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ پراجےکٹ پرکام جاری رہے گا اورٹرےفک بھی چلتی رہے گی۔کلمہ چوک سے سنٹر پوائنٹ تک انڈرپاس ری ماڈلنگ پراجیکٹ 23مارچ کو مکمل ہو جائے گا ۔ نگران وزیر اعلی کو بریفنگ مےں بتاےاگےا کہ منصوبے سے نہ صرف ٹریفک کی بلا تعطل روانی میں مدد ملے گی بلکہ کرکٹ شائقین کے لیے آمدورفت مےں سہولت ہو گی ۔ صوبائی وزراءبلال افضل، عامر میر،ڈاکٹر جاوےد اکرم،اظفرعلی ناصر،کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا،سی سی پی او لاہور بلال کمےانہ، چےف آپرٹےنگ آفےسر سی بی ڈی ڈی اے بریگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ،این ایل سی اور دیگرحکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔