لاہور(ہیلتھ رپورٹر )چلڈرن ہسپتال لاہور میں سویڈن اور ڈنمارک میں ہونی والی قرآن کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔جس میں وائی ڈے اے کے صدر ڈاکٹر سلیم نیازی۔پنجاب پیرامیڈیکل ایسی ایشن کے صدر رفیق چشتی، صادق لائبریرین ،شوکت بھگت،میاں مجید،عرفان بھٹی، ایم اقبال،شوکت،گل رحمن،امانت گورائیہ،رفیق گلاب،ینگ نرسز ایسوسی ایشن اور دیگر سٹاف چلڈرن ہسپتال لاہور کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں داخل مریض بچوں کے لواحقین نے بھی احتجاج میں شرکت کی اور سویڈن اور ڈنمارک کی اس گستاخ حرکت کی نہ صرف پر زور مزمت کی بلکہ اس ملک کی حکومت اور عوام کو جاہل قرار دیا۔جو آج کے دور میں بھی دین اسلام جو ایک پر امن دین ہے اس کے ماننے والوں کے جزبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں۔وائی ڈے اے چلڈرن ہسپتال لاہور کے صدر ڈاکٹر سلیم نیازی نے کہا کہ سویڈن اور ڈنمارک کو اس توہین اور بے حرمتی حساب دینا ہو گا۔تمام امت مسلم سے معافی مانگنی ہو گی ہم ان کی تمام پراڈکٹ کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔اور پاکستان کی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کے اس غلط اقدام پر ایکشن لے۔محمد رفیق چشتی نے بھی مزمت کے دوران ڈنمارک اور سویڈن کی اس شرمناک حرکت پر پوری دنیا کے امن کے رکھوالوں کو پیغام دیا کہ اب ان کو روکنے کے لیے ان کے ساتھ سماجی اور سیاسی تعلقات ختم کرنا ہوں گے۔یہ مسلمانوں کے نبی حضرتِ محمد اور پاک کلام قرآن کی بے حرمتی بند کریں۔ صادق لائبریرین نے احتجاج میں کہا کہ ہمارا دین پوری دنیا کو امن کا پیغام دیتا ہے۔ہمارے آقا نبی حضرت محمد۔ پوری دنیا کے لیے اخلاق کا بہترین نمونہ ہیں۔مسلمانوں نے کبھی بھی کسی بھی مذہب کے ماننے والوں کے ساتھ برا سلوک نہیں کیا ان کے مذہب کی بے حرمتی نہیں کی۔سویڈن اور ڈنمارک کا یہ فعل پوری دنیا کے امن کو دا پر لگا سکتا ہے۔یہ خود دنیا میں بے امنی کو دعوت دے رہیں ہیں۔ان کو چاہیے کہ یہ ہوش کے ناخن لیں۔ورنہ ان کی داستان تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں۔اس احتجاج میں دوسرے مزاہب کے لوگوں نے شرکت کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ سویڈن اور ڈنمارک کو کوئی بھی مزہب اور اس کے ماننے والے یہ اجازت نہیں دیتے کہ وہ مسلمانوں کے نبی اور قرآن کی بے حرمتی کریں ہم اس کی پرزور مزمت کرتے ہیں۔احتجاج بہت ہی پرامن طریقے سے ریکارڈ کروایا گیا۔اس کا مقصد مسلمانوں کی دل آزاری اور قرآن کی بے حرمتی کے خلاف اپنی غیرت ایمانی اور جزبات کا اظہار تھا۔ہم مسمان اپنی جان سے زیادہ اپنے نبی حضرت محمد اور قرآن سے پیار کرتے ہیں۔ہم کبھی بھی یہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے کہ کوئی بھی ملک یہ گستاخی یا بے حرمتی کرے۔
چلڈرن ہسپتال میں احتجاجی مظاہرہ
















