اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں سیاسی وقانونی حکمت عملی تیار، ن لیگ نے انتخابات کے معاملے پر از خود نوٹس کی سماعت کےلئے قائم سپریم کورٹ کے بنچ پر تحفظات کااظہار کردیا،وزیراعظم کاموجودہ صورتحال پر اتحادی قائدین سے بھی مشاورت کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگ کااہم مشاورتی اجلاس ہوا ،وفاقی وزراءو پارٹی رہنماﺅں نے شرکت کی، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال و قانونی امور پر مشاورت کی گئی،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،عطا تارڑ نے شرکاءکو بریفنگ دی۔
لیگی رہنماﺅں نے انتخابات کیس میں سپریم کورٹ کے بنچ کی تشکیل اور سینئر ججوں کو نظرانداز کرنے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہامتنازع ججز کو بنچ سے الگ ہونا چاہیے، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر نقوی خود کو ن لیگ کے مقدمات سے الگ کر لیں، ذرائع کے مطابق تفصیلی مشاورت کے بعد مسلم لیگ (ن) نے اپنی قانونی حکمت عملی طے کرلی ،وزیراعظم نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور قانونی ٹیم کو گائیڈ لائن فراہم کیں،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا وزیراعظم موجودہ صورتحال پر اتحادی قائدین سے بھی مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میںصدر مملکت کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ دینے کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے مذمت کی گئی، وزیراعظم نے اجلاس کو کابینہ فیصلے کے تحت صدر کو لکھے جانےوالے مذمتی خط کے مندرجات پر اعتماد میں لیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا صدر مملکت عارف علوی کا الیکشن کمیشن کو خط غیر آئینی ہے، صدر غیر آئینی کاموں سے باز رہیں،پی ٹی آئی کی برائے نام جیل بھرو تحریک ناکام ،عوام نے انتشار کی سیاست کو رد کر دیا ، عوام تحریک انصاف کے یوٹرنز کو جان چکے ، حکومت عدالتوں کا احترام کرتی ہے،الیکشن کمیشن خود مختار ادارہ ہے، حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عمل کرے گی۔
دریں اثناوزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی سطح پر کفایت شعاری و سادگی کی پالیسی کے نفاذ پر اہم اجلاس ہوا،وزیراعظم نے کہا وفاقی کابینہ میں لیے گئے تاریخ ساز فیصلوں کے دور رس نتائج برآمد ،قومی خزانے کی بچت ہو گی،فیصلوں کو عوام میں بے حد پذیرائی ملی ،موثر نتائج کا انحصار اقدامات کی بھرپور عمل داری پر ہے،وزیراعظم نے سادگی و بچت کیلئے لئے گئے فیصلوں پر بھرپور عملدرآمد کےلئے مانیٹرنگ کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کردی جس میں ہر اتحادی جماعت کے کابینہ رکن کی نمائندگی ہو گی۔
شہبازشریف نے تاکید کی فیصلوں پر نفاذ میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں ہو گی،سختی سے نفاذ ہو گا،کمیٹی اجلاس کی صدارت کا موقع کمیٹی میں موجود ہر اتحادی پارٹی کے کابینہ رکن کو دیا جائے گا ، کمیٹی کے دیگر ممبران میں وزیراعظم کے معاون خصوصی جہان زیب خان ،پرنسپل سیکرٹری اور وفاقی سیکرٹری خزانہ شامل ہوں گے،کمیٹی کا اجلاس کم از کم 2 ہفتے بعد منعقد کیا جائے۔
مزید برآں اسلام آباد میں یوتھ لون سکیم کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ماضی میں اربوں کے قرضے معاف کرانے سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا،نوجوان قرضے لےکر واپس، سرمایہ کار معاف کراتے ہیں،نواز شریف نے 2013 میں نوجوانوں کیلئے قرضوں کی سکیم کا اجراءکیا، سکیم کے تحت ملک بھر کے نوجوانوں کو اربوں کے قرضے دیئے گئے، ملک و نوجوانوں کو بے پناہ فائدہ ہوا،پی ایم یوتھ لون سکیم کا آغاز پنجاب سے کیا گیا تھا، نوجوان قرض لےکر دیانتداری سے کماتے اور واپس بھی کرتے ہیں، کسان سکیم و تمام دوسرے ایسے پروگرامز کی ریکوری بھی 99 فیصد رہی ،وزیراعظم نے کہاپاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے، نوجوانوں نے قرضے لےکرکاروبار کرکے بتایا کسی سے کم نہیں، ملکی معیشت مشکلات سے گزر رہی ہے، ایک لاکھ لیپ ٹاپ سندھ، خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان اورآزاد کشمیرکے نوجوانوں کو دیں گے۔
ماضی میں لوگ کہتے تھے شہباز شریف نوجوانوں کو لیپ ٹاپ رشوت میں دے رہا ہے، لیپ ٹاپ نوجوانوں کیلئے روزگار کا ذریعہ بن چکے ، کورونا کے دوران تعلیم کا ذریعہ بن گیا، نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہا ہوں کلاشنکوف نہیں،امید ہے نوجوان کامیاب یوتھ لون پروگرام کے تحت قرضہ حاصل کرکے کاروبار کو فروغ دے کر ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، مشکل معاشی صورتحال کے باوجود نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، نوجوانوں میں ملک کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری اگر مواقع فراہم کئے جائیں تو صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے شراکت دار بھرپور تعاون کریں، پروگرام کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے،نوجوان اپنے خاندان، معاشرے اور پاکستان کیلئے سرتوڑ کوشش کرکے کاروبار میں کامیابی حاصل کریں گے،ملک کو درپیش معاشی صورتحال کے تناظر میں حکومت نے کفایت شعاری پروگرام شروع کیا ، پروگرام سے 200 ارب کی بچت ہو گی، اخراجات کم کریں گے اور نوجوانوں کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں گے،نوجوانوں کیلئے ہر قربانی دیں گے تاکہ شبانہ روز محنت سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سینٹ میں اکثریتی رہنما سینیٹر چک شومر کی قیادت میں ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے امریکی سینٹ کے 6رکنی وفد نے ملاقات کی،سینیٹرز کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان ،امریکہ کے درمیان دیرینہ تعاون کی اہمیت ،شراکت داری کو متنوع و کثیر جہتی بنانے کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم نے زور دیا دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تبادلے سیاسی سطح پر ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کےلئے بہت ضروری ہیں۔
پاکستان اور امریکہ کے گزشتہ سال سفارتی تعلقات کے 75 سال پورے ہوئے ،سفارتی سنگ میل پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کے مستقبل کے لائحہ عمل کو ترتیب دینے کی جانب اہم قدم ہے، تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید مضبوط و باہمی طور پر فائدہ مند دو طرفہ اقتصادی شراکت داری قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا، وزیراعظم نے کہا متحرک پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان کے عوام کےساتھ تعاون و یکجہتی پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں افغانستان کی صورتحال، مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی اور اہمیت کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے امریکی کانگریس پر زور دیا وہ کشمیری عوام کے حقوق کےلئے آواز اٹھانے اور بھارت میں مسلم مخالف انتہا پسندی کی بڑھتی لہر کےخلاف اپنا بھرپور کردار ادا کرے،
سینیٹر شومر نے وفد کی جانب سے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وسیع تر تعاون کے ذریعے مختلف جہتوں میں پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاعوام سے معاشی بوجھ بانٹنا کفایت شعاری اقدامات کی مثال ہے، ملک کو درپیش اقتصادی مشکلات کے پیش نظر قیادت کا خود اپنی مثال پیش کرتے ہوئے کفایت شعاری اقدامات کے ذریعے عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرنا اور عوام پر پڑنے والے بوجھ کو خود بھی اٹھانا اتحادی حکومت کا طرہ امتیاز ہے،ملک اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی موجودہ بحرانی کیفیت سے نکل سکتا ہے،حمایت کرنے پر اتحادی جماعتوں کاشکرگزار ہوں، کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی خود نگرانی کرونگا۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















