بنچ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور سردار طارق مسعودکو شامل کیا جائے،پاکستان بار کونسل

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے سپریم کورٹ کے9سینئر ترین ججز پر مشتمل بنچ بناکرجسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعودکو شامل کیا جائے،پاکستان بار کونسل کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بنچ میں شامل ہونے سے غیر جانبداری کا تاثر آئےگا۔
اقدام سے عوام اور وکلا برادری اہم معاملے کی سماعت پرسوال نہیں اٹھاسکیں گے،اعلامیے میں کہا گیا بنچ کی سماعت آئینی ذمہ داری واتھارٹی کے تعین کےلئے ہے جو خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخ سے متعلق ہے۔
اعلامیے میں پاکستان بار کونسل نے توقع ظاہر کی جسٹس مظاہر اکبر نقوی رضاکارانہ طور پر بنچ سے علیحدہ ہو جائیں۔