مقبوضہ بیت المقدس(مشرق نیوز)اسرائیلی فوج کی دہشتگردی،نابلس پر حملہ،بمباری،11فلسطینی شہید،100سے زائد زخمی
متعدد گھر ملبے کا ڈھیر ،تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی مقبوضہ مغربی کنارے میں دہشتگردانہ کارروائی میں 11 فلسطینی شہید ہوگئے
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلس میں پرحملہ کرکے 11 فلسطینیوں کو شہید کردیا
شہید ہونے والوں میں 20 سالہ فلسطینی نوجوان اور 74 سالہ بزرگ شامل ہیں،100سے زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہونے کے باعث شہادتوں میں اضافے کاخدشہ ہے
اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری سے فلسطینیوں کے متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی شہدا ء کے جنازے میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی،شرکا نے اسرائیلی فوج کیخلاف نعرے لگائے
اور عالمی برادری سے اسرائیلی دہشتگردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
اسرائیلی فوج کی دہشتگردی،نابلس پر حملہ،بمباری،11فلسطینی شہید
















