لاہور(نمائندہ خصوصی)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی70ویں سالانہ تقریبات کے موقع پربانی جامعہ نعیمیہ مفتی محمدحسین نعیمی علیہ ا لرحمہ،ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید علیہ الرحمہ کی دینی وملی خدمات کوخراج عقیدت پیش کرنے کےلئے ”مفتی اعظم پاکستان سیمینار “کے مشترکہ جاری اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیاکہ ریاست کے اندرریاست بنانے و الے جتھوں کوپوری قوت کچلا جائے۔کسی کوناحق قتل کرنا دہشت گردی ہے۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلئے مشترکہ کوششوں کےساتھ جامع قومی پلان تشکیل دیاجائے۔عالمی سطح پرقرآن اورصاحب قرآن کی بے حرمتی کے واقعات کوروکاجائے۔اسلامو فوبیاکی شکار قوتیں مسلمانوں کے مذہی جذبات مجروح کرکے دنیا کے امن کوتباہ کرنا چاہتی ہیں۔عالمی سطح پر مقدس شخصیات کی توہین کے خلا ف قانون سازی کیاجائے۔خود ساختہ دلائل کے بنیاد پر اسلام کی تشریح کرنے والوں کو درکرتے ہیں۔جامعہ نعیمیہ اسلام اورریاست مخالف قوتوں کےخلاف ہمیشہ آوازبلندکرتارہے گا۔سیمینار سے مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی،ناظم اعلیٰ علامہ ڈ اکٹرراغب حسین نعیمی،ڈاکٹر حسیب قادری،علامہ میر آصف اکبر،سینئر صحافی نجم ولی خان،مجیب الرحمان شامی،حفیظ اللہ خان نیازی ،ڈاکٹراختر سندھو،ڈاکٹر شہباز منج،علامہ امانت رسول، پیر برہان حیدر شاہ ودیگر رہنما?ں نے بھی خطاب کیا۔تقریب میںمفتی عبدالعلیم سیالوی،مفتی انورالقادری،مفتی محمدرمضان سیالوی،پیر صوفی محمدشوکت علی قادری،سید توصیف شاہ ،مفتی اسداللہ نوری،مولانا امداداللہ نعیمی،ڈاکٹر حسیب قادری،مفتی انتخاب احمدنوری،پروفیسر ارشد اقبال نعیمی،علامہ میر آصف اکبر،ڈاکٹروارث علی شاہین،علامہ اصغرعلی شاکر،سینئرصحافی نجم ولی خان،حنیف قمر،پیر سید شہباز سیفی،سردار محمدخان لغاری،ڈاکٹرسلطان سکندر،ڈاکٹرغلام فاروق نعیمی،ڈاکٹرمحمدعلی کریم،علامہ ممتاز ربانی،پروفیسراکرم جاوید،مجیب الرحمن شامی،پیر ضیائ الحق نقشبندی،حفیظ اللہ نیازی،مولانا شریف نعیمی،پیرخلیل احمدسیفی،علامہ عبداللہ ثاقب ،پیرکرامت شاہ،پیر خلیل احمدیوسفی، علامہ مشتاق احمدنوری،مفتی قیصر شہزاد نعیمی،حاجی زبیر رشید،حافظ محمدعبداللہ نعیمی،علامہ محبوب احمد چشتی،ڈاکٹر سلیمان قادری،مفتی عمران حنفی،مفتی محمدعارف حسین سمیت پاکستان بھر کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات ،مدارس کے اساتذہ ،طلبہ اورعامة الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ناظم اعلیٰ علامہ ڈ اکٹرراغب حسین نعیمی نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہاکہ ریاست کے اندرریاست بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم ریاستی ا دارے کے ساتھ شانہ بشانہ ہے۔ مخصوص ذہنیت مسلم ممالک اور مسلمانوں کے درمیان تشدد کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن علمائ اہل سنت دہشت گردی اور انتہائ پسندی کی کوششوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انتہائ پسند رویے وطن عزیز کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ پورا ملک دہشت گردی اور خوف و ہراس کی لیپٹ میں ہے۔ ان حالات میں ہماری ذمہ داری ہے کہ اعتدال پسندی اور امن کو فروغ دیا جائے۔نبی کریم کے عزت و ناموس کے تحفظ کےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے۔قرآن اورصاحب قرآن کی حرمت کاتحفظ ہرصورت یقینی بنایاجائے گا۔عالم اسلام کو متحد ہوکر اقوام متحدہ سمیت تمام فورمز پر بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، عالمی سطح پر قانون سازی کرنی چاہیے تاکہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں گستاخی اور توہین کا یہ سلسلہ بند ہوسکے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے شرکائ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شدت پسندی جس بھی شکل میںہو اسے برداشت نہیں کیاجائیگا۔حکومت فسادی قوتوں ہرصورت خاتمہ کرے گی۔دلفریب نعروں کے ذریعے معاشرے میںانتہائی پسندی کوقبول نہیں کرینگے۔مذاکرات ناکام ہونے پرہم نے ضرب عضب آپریشن شروع کئے۔اخوت اورمحبت بغیرکوئی بھی معاشرے قائم نہیں رہ سکتا۔دنیاتیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔جس کومقابلہ کرنے کےلئے ہمیں خود کوتیارکرناہوگا۔سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے کے اخلاقی روئیوں کوبگاڑ جارہاہے۔اہل دانش قوم کی درست سمت رہنمائی کریں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمدخان لغاری نے کہاکہ حالات جیسے ہوں جامعہ نعیمیہ سے ترویج دین اورفروغ تعلیم کاسلسلہ منقطع نہیں ہوا۔مفتی محمدحسین نعیمی اور ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید نے مشکلات کے باوجود خدمت دین کاسفر جاری رکھا۔علامہ امانت رسول نے اپنے خطاب میں کہاکہ دینی طلبہ کو جدید تحقیق کے ذ ریعے مسائل کاحل پیش کرنا ہوگا۔اہل مدارس اسلامی دنیا کے جدید نظام تعلیم سے بھی فائدہ اٹھائیں اورمعاشرے میںدلائل کے بنیاد پر تمام دین کے حقیقی پیغام کو آگے بڑھائیں۔ڈاکٹر شہباز منج نے شرکائ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نفرتوں کے بت توڑ کرآگے بڑھناہوگا۔ماضی کی طرح آج کاجدید ذہن اسلام پر مختلف اعتراضات اٹھارہاہے جس کی قرآن وسنت کی روشنی میں دلائل سے جواب دینا ہوگا اور معاشرے کو الحادی فکر سے بچاناہوگا۔علمائ معاشرے اورانسانیت کی رہنمائی کےلئے اعلیٰ اخلاقی رویئے اپنائیں۔طلبہ ہرلمحہ خود کو مطالعہ اورکتاب سے جوڑے رکھیں۔مطالعے اورکتب بینی کے ذریعے ذہنوں کو وسعت ملتی ہے۔ڈاکٹر اختر سندھو نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو ہمیشہ فروغ دینے کی ضرورت ہے۔مذہبی افراد کاکردار ایساہوناچاہیے جس پرکوئی انگلی نہ اٹھاسکے۔انسانی حقوق اورمذہبی روایات کی پاسداری کویقینی بناناہوگا۔دنیا کو انسانی بنیادیوں اورمکالمے کے ذ ریعے ڈیل کرناہوگا۔علمائ انتہائ پسندی اوردہشت گردی کےخلاف پوری قوت کے ساتھ آواز اٹھائیں۔علامہ میر آصف اکبر نے اپنے خطاب میں کہاکہ جامعہ نعیمیہ نے معاشرے جدید اسلامی فکرسے ر وشناس کروایا۔خوف کے عالم بھی نعیمی خاندان نے کلمہ حق بلند کیا۔امن اورتعلیم کی ہرتحریک میں فاضلین جامعہ نعیمیہ نے نمایاں کردار ادا کیا۔سیمینارکے اختتام پرملک وقومی کی سلامتی اوراسلام کی سربلندی کےلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔
ریاست مخالف جتھوں کوپوری قوت سے کچلناہوگا:مفتی اعظم پاکستان سیمینار
















