لاہور(مقصود خالد)شیخ زید ہسپتال 20 روز سے چیئرمین اور ڈین کے عہدے خالی وفاقی وزرات صحت فیصلہ کرنے میں مکمل طور پر ناکامی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی باوثوق ذرائع وفاقی وزارت صحت چیئرمین اور ڈین کے معاملے میں دوہرے پن کا شکار ،زرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری صحت چیئرمین شیخ زید اور ڈین کے عہدوں پر میرٹ پر آنے والے افسران لگانا چاہتے ہیں مگر سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے پروفیسر ڈاکٹر نوید اسلم دونے عہدے اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں،ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پروفیسر نوید اسلم کی تعیناتی شیخ زید ہسپتال کے فیکلٹی ممبران نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے روز مرہ کے امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں جن میں 800ڈیلی ویجز کی تنخواہیں بھی تاحال نہ دی جاسکیں اسکے علاہ میڈیسن کمپنیوں کے بل ادا نہ ہونے کی وجہ سے میڈیسن کی سپلائی بھی روک گئی اور آئل کمپنیوں کے بل بھی ادا نہیں کیا جاسکا جس کی وجہ سے جان بچانے میں اہم کردار ادا کرنے والی ایمبولینس سروس بھی بند کر دیں گئیں ضرورت اس امر کی ہے کہ شیخ زید ہسپتال کی تاریخ میں پہلی بار وزارت صحت تعنیاتی کے عمل میں سست روی کا شکار کیوں ہے۔
شیخ زید ہسپتال کے چیئرمین اور ڈین کے عہدے خالی

















