کئی اہم وفاقی وزراءکو قلمدان نہ مل سکے‘ایاز صادق بھی منتظر

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)31 رکنی وفاقی کابینہ میں اب بھی کئی وزارتیں خالی ہیں جب کہ چار وفاقی وزرا تاحال قلمدان ملنے کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق کئی اہم وزارتوں میں وزراءاور قلمدانوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔ ان وزارتوں میں توانائی، بین الصوبائی رابطہ، اقتصادی امور، پارلیمانی امور، اور سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارتیں شامل ہیں۔دوسری جانب ایاز صادق، خرم دستگیر، مرتضیٰ جاوید عباسی، ریاض پیرزادہ اور وزیر مملکت عبدالرحمان کانجو کو گزشتہ روز حلف اٹھانے والے کسی بھی وفاقی وزیر کا قلمدان نہیں دیا گیا۔