بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں‘وزیراعظم‘بلاول ودیگر کا اظہارِ افسوس

کراچی:(لیڈرنیوز) وزیر اعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ اور پنجاب نے بابائے انسانیت مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی کی 74 برس کی عمر میں انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔بلقیس ایدھی گزشتہ 6 روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔بلقیس ایدھی کو دل کی تکلیف تھی۔ بلقیس ایدھی کو ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس بھی تھا۔ رمضان المبارک سے دو روز قبل بلقیس ایدھی کو دل کا دورہ پڑا۔ بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کی وفات کے بعد وہ ایدھی فاو¿نڈیشن کی چیئرپرسن بن گئیں۔ فیصل ایدھی کے مطابق بلقیس ایدھی کی نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔