بجلی کا شارٹ فال‘ملک بھر میں8سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)سیاسی عدم استحکام کے باعث بجلی کی پیداوار کے لیے ایندھن منگوایا نہ جا سکا۔ ایل این جی کی عدم خریداری اور ہائیڈل کی پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 300 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ شارٹ فال کے باعث ملک میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔وزارت توانائی کے پاور ڈویڑن کے ذرائع کے مطابق ایل این جی کی خریداری کے لیے مطلوبہ رقم جاری نہیں کی گئی جس کے باعث بجلی کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ اس وقت بجلی کی کل پیداوار 16,200 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 21,500 میگاواٹ تک ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پن بجلی کے ذرائع سے 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جب کہ گزشتہ برس ان دنوں پن بجلی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار 3000 میگاواٹ تک تھی۔ پیداوار 12000 میگاواٹ تک ہے۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے ایل این جی کی درآمد کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دی تھی لیکن مقررہ فنڈز جاری نہ ہوسکے جس کے باعث ایل این جی کی خریداری کے لیے ایل سیز کھولنے کا عمل رک گیا۔