لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے فلیکسزلگ گئے

لاہور: (لیڈر نیوز)لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے فلیکسز لٹکا دیے گئے جن پر ’وقت کی مجبوری شہباز شریف ضروری ہے‘ کے نعرے درج ہیں۔بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے احتساب کے موقع پر ”وزیراعظم پاکستان انشاءاللہ“ پر مبنی فلیکسز لگائے گئے ہیں۔ پوسٹرز پر نواز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی تصاویر بھی نمایاں ہیں۔واضح رہے کہ چند روز سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الٰہی کے بینرز آویزاں کیے گئے تھے جن پر لکھا تھا ”پنجاب مجبور ہے، پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ ہیں“۔