آئی ایس پی آر نے ڈائمنڈ جوبلی پر گانا جاری کر دیا

راولپنڈی:(لیڈرنیوز)آئی ایس پی آر نے ڈائمنڈ جوبلی پر گانا جاری کر دیا، گانے کا ٹائٹل ’شاد رہے پاکستان‘ ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قومی ترانہ 23 مارچ کے حوالے سے منفرد انداز میں ترتیب دیا گیا ہے، یہ نغمہ پاک سرزمین کے لیے دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ اس گانے میں شاندار ماضی، پرعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔