لاہور:(لیڈرنیوز)کورونا سے اموات میں کمی آنے لگی، 2 افراد جاں بحق، 514 نئے مریض بھی سامنے آگئے۔کورونا کی پانچویں لہر میں کمی، مثبت کیسز کی شرح 1.3 فیصد تک گر گئی، مزید 2 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 33319 ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو چودہ نئے مریض شامل ہوئے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد پندرہ لاکھ بیس ہزار سے تجاوز کر گئی۔
کورونامثبت شرح1.3‘مزید2افرادجاں بحق‘ 514 نئے مریض
















