اتحادیوں کواہم پیشرفت کیلئے حکومتی لچک کاانتظار

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)حکومتی اتحادیوں کواہم پیشرفت کیلئے حکومتی لچک کاانتظار‘ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت آج اتحادیوں کے حوالے سے حتمی فیصلے کرےگی،اپوزیشن قیادت ق لیگ کیساتھ سیاسی تعاون کیلئے آپشنزکاجائزہ لےگی،ق لیگ کے حوالے سے ن لیگ کوبڑافیصلہ کرناہوگا،ایم کیوایم سے تعاون لینے کیلئے پی پی کوسندھ سے متعلق اقدامات پررضامندہوناہوگا،اپوزیشن کے فیصلوں کی روشنی میں پرویزالٰہی،شہبازشریف ملاقات کاانحصارہوگا،اپوزیشن آج اپنی حتمی حکمت عملی طے کرےگی،ق لیگ،ایم کیوایم،بی اے پی بھی آج دوبارہ مشاورت کریں گے۔