عدم اعتماد کوناکام بنانے کیلئے پی ٹی آئی کورکمیٹی سر جوڑ کربیٹھ گئی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ عمران خان اپنے ساتھیوں کو عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔اسلام آباد میں ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی وزیراعظم کو شریک مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے نتائج سے بھی آگاہ کرے گی۔اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔