لاہور:(لیڈرنیوز) پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین پر ڈاکٹروں نے فوری طور پر سفر کرنے سے روک دیا اور ان کی پاکستان واپسی مزید موخر کر دی گئی۔لیڈرنیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رہنما اور شوگر کیس کے ملزم جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی تاہم اب ان کی پاکستان واپسی مو¿خر ہوگئی ہے کیونکہ ڈاکٹروں نے ان پر فوری طور پر سفر کرنے سے روک دیا ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو صحت کی خرابی کے باعث آرام کا مشورہ دیا ہے اور اب جہانگیر ترین مزید 8 سے 10 روز برطانیہ میں قیام کریں گے۔
جہانگیرترین کو ڈاکٹرز نے سفرسے روک دیا‘وطن واپسی موخر
















