اسلام آباد:(لیڈر نیوز)پارلیمنٹ لاجز سے گرفتار جے یو آئی (ف) کے ایم این ایز اور کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں دھرنے ختم کر دیے گئے۔خیال رہے کہ پولیس نے یہ کارروائی اسلام آباد پارلیمنٹ لاجز میں جے یو آئی کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے رضاکاروں کی موجودگی میں کی تھی۔ چوتھی منزل پر ایم این اے صلاح الدین ایوبی کے کمرے کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ پارلیمنٹ لاجز میدان جنگ بنارہاتھا۔
جے یو آئی (ف) کے ایم این ایز اور کارکنوں کو رہا کردیاگیا
















