بلدیاتی انتخابات‘الیکشن کمیشن نے فنڈزمانگ لئے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب، سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاقی حکومت سے 18 ارب روپے سے زائد کا مطالبہ کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی منظوری کے بعد کیبنٹ ڈویڑن کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز درکار ہیں جو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور ووٹر لسٹوں پر نظرثانی کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔سمری میں کہا گیا کہ وزارت خزانہ نے فنڈز کی فراہمی کے لیے تعاون فراہم کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے فنڈز کی فراہمی کے لیے ای سی سی اور کابینہ سے منظوری طلب کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی نزاکت کے تحت فوری فنڈز کی ضرورت ہے۔