اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم نے ملک بھر کے طلباءکے لیے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا آغاز کر دیا۔ عمران خان نے کہا کہ طلباءنے کئی بار شکایت کی اور انہیں نظر انداز کیا گیا۔ طلباءکے پاس پیسے ختم ہونے پر انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔طلبہ کے لیے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ طلبہ نے کئی بار شکایت کی ہے کہ ہمیں نظر انداز کیا گیا ہے۔ تعلیم کا بنیادی مقصد قوم کی تعمیر ہے، پاکستان میں بہت سے مضامین اپنی اہمیت کھو چکے ہیں، بہت سے مضامین کے لوگ پاکستان میں نہیں ملتے۔عمران خان نے کہا کہ وظائف کے ذریعے ہم تعلیمی نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلام کی اعلیٰ اقدار سے روشناس کرانا ہے۔ وزیراعظم کے پورٹل پر اسکالرشپ پورٹل قائم کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں تعلیم پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے۔ نوجوانوں کو ریاست مدینہ کے اصولوں سے روشناس کرانا ہمارا فرض ہے۔
ملک بھر کے طلباءکے لیے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا آغاز
















