اسلام آباد:(لیڈرنیوز) سینئر تجزیہ کار محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کیس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔محسن بیگ کی اہلیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے تھانہ مارگلہ میں جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن عدالت نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ جج ظفر اقبال نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ایف آئی اے کی ایف آئی آر 9 بجے درج کی گئی۔ ایف آئی آر سے واضح ہوتا ہے کہ محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیر قانونی تھا۔ چھاپہ مارنے کی اجازت نہیں ہے۔عدالت نے کہا کہ چھاپہ ایف آئی اے نے بغیر کسی ثبوت کے مارا، کسی پڑوسی کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا، چھاپہ بغیر کسی سرچ وارنٹ کے مارا گیا، ایف آئی آر سے ثابت ہوتا ہے کہ چھاپہ غیر قانونی طور پر مارا گیا، پولیس محسن کہا. بیگ کا بیان ریکارڈ کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
محسن بیگ کے خلاف دہشت گردی کیس ہائیکورٹ میں چیلنج

















