اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس کے خلاف توہین عدالت کیس میں رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت سے قبل بیان حلفی کی کاپی اٹارنی جنرل کو فراہم کی جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ رانا شمیم عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا لطیف آفریدی ایڈووکیٹ نے بیماری پر التواءمانگاہے۔ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ بیمار ہیں، درخواست پڑی ہے، اللہ انہیں صحت دے، عدالت سے استدعا ہے کہ رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی جائے، رانا شمیم سے اپنے دفاع میں گواہوں کی فہرست بھی لی جائے۔ بیان حلفی اور گواہوں کی فہرست مل جانے کے بعد اگلی سماعت پر کارروائی آگے بڑھے گی۔اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو آئندہ سماعت سے قبل بیان حلفی جمع کرانے اور بیان حلفی کی کاپی اٹارنی جنرل کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے رانا شمیم کے وکیل کی آج سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔
توہین عدالت کیس‘رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم
















