پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا‘ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد: (لیڈر نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پر سلیکشن انڈیکس جاری کر دیا۔ جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16 درجے اوپر آگیا ہے، کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پر ہے، 2020 میں پاکستان دنیا میں 124ویں نمبر پر تھا، اور 2020 میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا سکور 31 تھا، 2021 میں کرپشن پر سلیکشن انڈیکس میں پاکستان کا سکور 28 ہو گیا۔ کرپشن پر سلیکشن انڈیکس میں کم سکور کرپشن میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔