اسلام آباد:(لیڈرنیوز)چیئرمین نیب کی قیادت میں نیب کی شاندارکارکردگی رپورٹ جاری،ترجمان نیب کے مطابق انسدادبدعنوانی کیلئے نیب کی کثیرالجہتی حکمت عملی کے ذریعے کوشاں ہیں،نیب کی کاوشوں کے قابل ذکرنتائج سامنے آنے لگے ہیں،نیب کاقیام بدعنوانی کے خاتمے،لوٹی دولت برآمدکرنے کیلئے کیاگیا،جاویداقبال نے بطورچیئرمین حکمت عملی وضع کی،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل،ورلڈاکنامک فورم نے نیب کی کوششوں کوسراہا،گیلانی اورگیلپ سروے میں59فیصدلوگوں نے نیب پراعتمادکااظہارکیا،جسٹس(ر)جاویداقبال کی قیادت میں نیب ایک فعال ادارہ ہے،نیب نے گزشتہ4سال میں539 ارب وصول کیے،نیب کوآغازسے اب تک5لاکھ 10ہزار729 شکایات موصول ہوئیں،4لاکھ98ہزار256 شکایات کونمٹایاگیا،نیب نے16ہزار307 شکایات کی تحقیقات کی منظوری دی،15ہزار475 شکایات کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں،10ہزار365انکوائریوں کی منظوری،9299انکوائریاں مکمل ہوچکیں،4ہزار707 انویسٹی گیشنزکی منظوری،4ہزار377مکمل ہوچکیں،نیب نے قیام سے اب تک822 ارب روپے برآمدکیے،نیب نے قیام سے اب تک 3772ریفرنسزاحتساب عدالتوں میں دائرکیے،2508ریفرنسزکوقانون کےمطابق منطقی انجام تک پہنچایاگیا۔
نیب نے گزشتہ4سال میں539 ارب وصول کیے‘ کارکردگی رپورٹ
















