اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کردی۔ عدالت نے رانا شمیم اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 7 جنوری کی تاریخ مقرر کی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ توہین عدالت کا کیس نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے احتساب کا کیس ہے۔سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے بیان حلفی کا سیل بند لفافہ کھول دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوبارہ سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بیان حلفی کا ثاقب نثار سے کوئی تعلق نہیں۔ ہائی کورٹ کو مشکوک بنا دیا۔
#Islamabad High Court started contempt of court proceedings against Rana Shamim
















